ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
خاتون حاملہ تھیں یا نہیں؟ نجی اسپتال کی ہیڈ آف گائنی ڈاکٹر انجم آرا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

خاتون حاملہ تھیں یا نہیں؟ نجی اسپتال کی ہیڈ آف گائنی ڈاکٹر انجم آرا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی: ناظم آباد کے نجی اسپتال میں شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرانجم آرا نے دعویٰ کیا مریضہ حاملہ نہیں تھی رپورٹس میں ثابت ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کی ڈیلیوری اور آپریشن سے متعلق تنازع میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسپتال کے ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم آرا حسن کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ، جس میں انہوں نے بڑا دعویٰ کیا۔

ڈاکٹر انجم آرا حسن نے بتایا کہ مریضہ پہلی بار رواں برس فروری کے مہینے میں ان کے پاس آئی اور بتایا کہ وہ 3 ماہ سے حاملہ ہے، فروری میں ہی کرائے گئے الٹراساؤنڈ میں خاتون کے حاملہ ہونے کی رپورٹ منفی آئی تھی، تاہم اسپتال میں اس کی رجسٹریشن ہو چکی تھی۔

ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد مریضہ اکثر اسپتال کی ایمرجنسی میں معائنہ کرانے آتی تھی مگر اس نے کبھی گائنی چیف سے باقاعدہ معائنہ نہیں کرایا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مریضہ کی فائل میں معائنے کے تمام اندراج اور دستخط جعلی ہیں، جب کہ خاتون نے کسی دوسرے اسپتال کی بھی جعلی الٹراساؤنڈ رپورٹ دکھائی جس میں اسے حاملہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر انجم نے کہا کہ مریضہ جب انہی جعلی رپورٹس کے ساتھ ایمرجنسی آئیں تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے دل کی دھڑکن اور دیگر ابتدائی معائنے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر انجم آرا نے انکشاف کیا کہ آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ مریضہ حاملہ ہی نہیں تھی، اب مریضہ کی ایم ایل او (MLO) اور دیگر تمام لیبارٹری رپورٹس موصول ہو چکی ہیں، جن سے طبی طور پر یہ بات بالکل ثابت ہو گئی ہے کہ خاتون حاملہ نہیں تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں ناظم آباد کے ایک اسپتال میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ڈلیوری کی تاریخ پر اسپتال لایا گیا، تاہم کچھ دیر بعد اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں۔

خاتون کے شوہر اور ساس کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے پر عملے خاتون کو ڈیلیوری کے لیے آپریشن تھیٹر لے کر گئے کچھ دیر بعد اسپتال کے عملے نے انہیں آگاہ کیا کہ ڈلیوری نہیں ہوئی کیونکہ خاتون حاملہ نہیں تھیں۔


متعلقہ خبریں اور کالم

سانحہ پمز کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارشات سامنے آگئیں 4 سالہ نور فاطمہ سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، لاش برساتی نالے سے برآمد نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی یا نہیں؟ کمیٹی کی جانب سے اہم پیش رفت خیابان بخاری جھگڑا، ڈمبل کے ذریعے مریم علی رضا کے تشدد کی شکار نور العین کی ویڈیو سامنے آ گئی خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ خیابان بخاری میں خاتون پر ڈمبل سے حملے کی ایک اور ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی