خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟
کراچی (29 اگست 2026): شہر قائد کے علاقے ڈیفنس، خیابان بخاری میں خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں، جس میں ایس ایس پی فدا حسین جانوری کی رشتہ دار خاتون مریم علی رضا نے ایک اور فلیٹ کی خاتون اور ان کے بھائی پر ڈمبل سے حملہ کیا، فلیٹ کا سی سی ٹی وی کیمرہ توڑتا نظر آ رہا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ جھگڑے کی فوٹیج میں سی سی ٹی وی کیمرہ توڑتا نظر آنے والا یہ سادہ لباس اہلکار مبینہ طور پر کورنگی پولیس کا اہلکار ہے، جس نے سرکاری اسلحے سے کیمرہ توڑا، جس سے یہ سوال اٹھا ہے کہ کورنگی پولیس کا اہلکار درخشاں تھانے کی حدود میں دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ کیا کر رہا تھا؟
واضح رہے کہ 21 اگست کو پیش آنے والے اس واقعے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ فوٹیج میں دیکھے گئے دیگر پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔