ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
خیابان بخاری میں خاتون پر ڈمبل سے حملے کی ایک اور ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

خیابان بخاری میں خاتون پر ڈمبل سے حملے کی ایک اور ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی (29 اگست 2026): ڈیفنس، خیابان بخاری میں خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں، جس میں ایس ایس پی فدا حسین جانوری کی رشتہ دار خاتون مریم علی رضا نے ایک خاتون اور ان کے بھائی پر ڈمبل سے حملہ کیا، ایک اور ہولناک موبائل فوٹیج سامنے آئی ہے۔

اس بار ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں خاتون پر تشدد کے واقعے کی ایک موبائل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں مریم علی رضا نامی خاتون کو ڈمبل سے دوسری خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں خاتون کو ایکسر سائز میں استعمال ہونے والے ڈمبل سے متعدد وار کرتے دیکھا گیا، سرخ لباس میں ملبوس خاتون پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں دوسری خاتون پر تشدد کرتی رہی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار متاثرین کو انصاف دلانے کی بہ جائے تشدد کرنے والی خاتون کو تحفظ فراہم کرتے رہے، پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

خاتون حاملہ تھیں یا نہیں؟ نجی اسپتال کی ہیڈ آف گائنی ڈاکٹر انجم آرا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا سانحہ پمز کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارشات سامنے آگئیں 4 سالہ نور فاطمہ سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، لاش برساتی نالے سے برآمد نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی یا نہیں؟ کمیٹی کی جانب سے اہم پیش رفت خیابان بخاری جھگڑا، ڈمبل کے ذریعے مریم علی رضا کے تشدد کی شکار نور العین کی ویڈیو سامنے آ گئی خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟