خیابان بخاری جھگڑا، ڈمبل کے ذریعے مریم علی رضا کے تشدد کی شکار نور العین کی ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی (29 اگست 2026): شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بخاری جھگڑے میں ڈمبل کے ذریعے مریم علی رضا کے تشدد کی شکار خاتون نور العین کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
ڈیفنس خیابان بخاری کے ایک فلیٹ میں بااثر خاتون مریم علی رضا نے ڈمبل کے ذریعے بہن بھائی پر تشدد کیا، زخمی نورالعین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں متاثرہ خاتون کو زخمی اور خوف زدہ حالت میں دیکھا جا سکتا
نورالعین نے دکھایا کہ ان کی ناک اور منہ سے خون نکل رہا ہے، ان کے بال نوچے گئے، آنکھ پر بھی زخم ہے۔ اس واقعے کو 9 روز گزر گئے ہیں لیکن پولیس کا تاحال کوئی واضح مؤقف بھی سامنے نہیں آ سکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مریم نامی بااثر خاتون ایس ایس پی فدا حسین جانوری کی رشتے دار ہے۔