پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
امریکا اور ایران کے حملے ! خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

امریکا اور ایران کے حملے ! خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

لندن : ایران پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملوں اور اس کے بعد ایران کی جانب سے کیے جانے والے جوابی اقدامات کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر شدید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عالمی منڈی میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 90.96 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی 3.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس خام تیل 85.93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے عالمی مارکیٹ پر شدید اثر ڈالا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں توانائی کی قیمتوں پر مزید دباؤ آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے امریکا نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ بچھانے سے روکنے کیلئے لارک جزیرے پر پاسداران انقلاب کے ٹھکانے پر حملہ کیا تھا۔

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن اورمتحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی مسلح افواج کی مرکزی کمان سینٹ کام کا کہنا تھا لارک جزیرے میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پرکارروائی محدود اور انتہائی درست تھی، حملہ جہازرانی کو درپیش فوری خطرے کو دور کرنے کیلئے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

دہلی میں انسانیت سوز واقعہ: چلتی بس میں 16 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار کویت: مزید 7 غیر ملکیوں کی کویتی شہریت منسوخ کم جونگ ان نے وزیر دفاع سمیت کئی اعلی عسکری عہدیدارو کو بر طرف کر دیا امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے لارک پر بمباری کر دی پی سی بی کا امام الحق کی انجری پر تحقیقات کا فیصلہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں