پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
کم جونگ ان نے وزیر دفاع سمیت کئی اعلی عسکری عہدیدارو کو بر طرف کر دیا

کم جونگ ان نے وزیر دفاع سمیت کئی اعلی عسکری عہدیدارو کو بر طرف کر دیا

پیانگ یانگ ؛شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے وزیر دفاع سمیت کئی اعلی عسکری عہدیدارو کو بر طرف کر دیا

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی فوجی کمان میں غیر معمولی اور بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔

جس کے تحت وزیرِ دفاع سمیت متعدد اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کم جونگ اُن نے نو کوانگ چُل کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ کورین پیپلز آرمی کے پولیٹیکل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل کم سونگ گی کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا ہے۔

ان تبدیلیوں کے ساتھ ہی کم جونگ اُن کے اہم دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کے درجے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہیں سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین بنانے کے ساتھ ساتھ حکمران ورکرز پارٹی آف کوریا کے طاقتور ترین ادارے "پولٹ بیورو” کا رکن بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ان اچانک اور وسیع پیمانے پر کی جانے والی عسکری تبدیلیوں اور برطرفیوں کے پیچھے چھپی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی رسمی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

امریکا اور ایران کے حملے ! خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے لارک پر بمباری کر دی پی سی بی کا امام الحق کی انجری پر تحقیقات کا فیصلہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، درخت سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے گانے ’ہُن عشق میں‘ نے دھوم مچادی