پی سی بی کا امام الحق کی انجری پر تحقیقات کا فیصلہ
لارڈز: پاکستان کی لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد جہاں پی سی بی نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر امام الحق نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعد ازاں وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ کے لئے نہیں آئے تھے۔
میڈیا میں ان کی انجری کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انھیں کوئی انجری نہیں ہے اور انھوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔
بعض سابق کرکٹرز نے ٹیسٹ اوپنر کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے اب پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل جائزہ لینے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔