عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے گانے ’ہُن عشق میں‘ نے دھوم مچادی
معروف گلوکار عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے گانے ’ہُن عشق میں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔
گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے اپنے شعبوں میں مشہور ہیں، اب یمنیٰ نے گلوکار کے گانے ’ہُن عشق میں‘ میوزک ویڈیو میں شامل ہوئی ہیں جو چند ماہ قبل فلمایا گیا تھا۔
مداح دونوں کے گانے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوگیا ہے۔
عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی پر مشتمل میوزک ویڈیو ’ہُن عشق میں‘ کو باضابطہ طور پر عاطف اسلم کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گانے کے بول راج رنجودھ نے لکھے جس کی موسیقی شیراز اُپل نے ترتیب دی ہے۔
سیف حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویڈیو میں رومانوی تعاملات، دھوکہ دہی اور ایک ڈرامائی سلسلہ دکھایا گیا ہے جو ایک کھلے نوٹ پر ختم ہوتا ہے۔
عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے مداح گانے کو پسند کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ پرانے عاطف اسلم واپس آگئے ہیں!‘‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، "ایک عظیم گلوکار، ایک عظیم اداکار اکٹھے ہوگئے۔” تیسرے صارف نے مزید کہا کہ سب سے بڑے پاکستانی گلوکارہ کے ساتھ سب سے بڑی پاکستانی اداکارہ موجود ہے۔