ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟

آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟

کراچی: شادی کے بعد سے سوشل میڈیا سے اوجھل ہوجانے والی معروف اداکارہ رمشا خان نے شوبز اور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور شوبز میں واپسی کے حوالے سے لب کشائی کی۔

معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان موجودہ ڈرامہ انڈسٹری کی نمایاں شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔

دونوں نے یکے بعد دیگر دو ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا، اس دوران ان کے درمیان محبت پروان چڑھی، بعد ازاں دونوں نے اچانک شادی کر کے اپنے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ رمشا خان نے شوبز اور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اب ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کیمرے کے سامنے نظر نہیں آئیں گی۔ حال ہی میں رمشا خان کی بہن انفلوئنسر علیشا خان کی شادی کے بعد ایک نیا تنازع سامنے آیا۔

علیشا ایک انفلوئنسر ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات عوامی سطح پر منعقد ہوئیں، تاہم ان تقریبات میں رمشا اور خوشحال خان شاذ و نادر دکھائی دیے، سوشل میڈیا پر ان کی صرف ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں ماسک اور چشمہ پہنے دیکھا گیا۔

اس صورتِ حال کے بعد جوڑے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید رمشا کو ان کے شوہر نے گھر تک محدود کر دیا ہے۔

اب رمشا خان نے نجی ٹی وی کے میزبان سے خصوصی گفتگو میں اس معاملے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری ختم کرنے کا مطالبہ چینی ٹیکنالوجی روس پہنچ گئی ”نو مور نائس گائے“ ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دوبارہ وائرل ڈاکٹر کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، دردناک ویڈیو سامنے آگئی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار کویت: رہائشی پتوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع