ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
”نو مور نائس گائے“ ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دوبارہ وائرل

”نو مور نائس گائے“ ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دوبارہ وائرل

واشنگٹن(29 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی چار ماہ پرانی ایک متنازع اور علامتی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بار پھر شیئر کر دی ہے۔

اے آئی کی مدد سے تیار کردہ اس تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہاتھ میں آٹومیٹک رائفل تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے پس منظر میں کسی پہاڑی علاقے میں شدید دھماکے ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس تصویر کے ساتھ ”نو مور نائس گائے‘‘ کا کیپشن درج کیا ہے، جس کا اردو میں مفہوم یہ بنتا ہے کہ اب مزید نرم رویہ یا شرافت نہیں برتی جائے گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے اس جارحانہ انداز کی تصویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کا مقصد مخالفین اور بین الاقوامی سطح پر سخت گیر پالیسیوں اور اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی اپنی پالیسیوں اور سیاسی پیغامات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر غیر روایتی اور سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں اور یہ تصویر وہ اس سے قبل بھی 29 اپریل کو پوسٹ کرچکے ہیں اور آج اسی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری ختم کرنے کا مطالبہ چینی ٹیکنالوجی روس پہنچ گئی ڈاکٹر کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، دردناک ویڈیو سامنے آگئی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار کویت: رہائشی پتوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع