ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
کویت: رہائشی پتوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع

کویت: رہائشی پتوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع

کویت: کویت کی پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن کی جانب سے رہائشی پتوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری گزٹ ”کویت الیوم” میں شائع ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ441 تارکینِ وطن (غیر ملکیوں) کے رہائشی پتوں کو سول رجسٹر سے حذف کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ اقدام مکان مالکان کے اعلامیے یا متعلقہ عمارتوں کی مسماری کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام 441 افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس اعلان کی اشاعت کے 30 دنوں کے اندر اپنا نیا رہائشی پتہ رجسٹر کروائیں۔

مذکورہ افراد پبلک اتھارٹی کے دفاتر جا کر یا ”ساحل” (Sahel) ایپلیکیشن کے ذریعے ضروری دستاویزات جمع کروا کر اپنے نئے پتے کی انٹری کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں اور کالم

آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری ختم کرنے کا مطالبہ چینی ٹیکنالوجی روس پہنچ گئی ”نو مور نائس گائے“ ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دوبارہ وائرل ڈاکٹر کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، دردناک ویڈیو سامنے آگئی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار