ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
شویتا تیواری سے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص نے معافی مانگ لی

شویتا تیواری سے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص نے معافی مانگ لی

بھارت کی معروف اداکارہ شویتا تیواری سے آن لائن نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص سے معافی مانگ لی ہے۔

اداکارہ شویتا تیواری  نے سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف استعمال کی جانے والی انتہائی نازیبا اور گالی گلوچ پر مبنی زبان کے خلاف آواز اٹھائی ہے تاہم معاملے میں پیش رفت اس وقت ہوئی جب ایک شخص جس پر مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کرنے کا الزام تھا اس نے شویتا تیواری سے معافی مانگ لی۔

چند روز قبل شویتا نے سوشل میڈیا پر ایسے کمنٹس اور پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جن میں خواتین کے لیے انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔

انہوں نے متعلقہ افراد کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا بھی حوالہ دیا اور سوال اٹھایا تھا کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کا سلوک کب تک جاری رہے گا۔

شویتا کی پوسٹ کے بعد  مہاراشٹر نونرمان سینا (منسے)  کی رکن  اسنیہل اڈارکر  نے اداکارہ سے رابطہ کیا۔

اداکارہ کے مطابق اسنیہل نے انہیں بتایا کہ پارٹی خواتین کے خلاف اس طرح کے رویے کی حمایت نہیں کرتی، شویتا نے بتایا کہ اسنیہل نے معاملے میں ملوث شخص تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے کچھ دن کا وقت مانگا تھا تاہم تقریباً  تین دن کے اندرا سنیہل نے مبینہ طور پر متعلقہ شخص کا فون نمبر شویتا کے ساتھ شیئر کیا اس کے ساتھ ہی اس شخص کی جانب سے  ہاتھ سے لکھا ہوا معافی نامہ  بھی سامنے آیا جس میں اس نے اپنے رویے پر معذرت کی۔


متعلقہ خبریں اور کالم

ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، درخت سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے گانے ’ہُن عشق میں‘ نے دھوم مچادی فیروز خان نے ندیم نانی والا کے ’رولیکس‘ مانگنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی اذہان کی بات سمجھ نہیں پائی لیکن کان پونچھنا پڑا، ثانیہ مرزا آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟