سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، درخت سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا
(29 اگست 2026): 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گھر سے بلا کر اغوا کرنے کے بعد درخت سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا۔
افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور شدید جھلسنے کے سبب تقریباً دو ماہ اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 26 اگست کو چل بسی۔
منجیت کور کی موت کے بعد پولیس حکام نے قتل اور اغوا کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر کی والدہ کانت دیوی کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق بیٹی کو 3 جولائی 2026 کی رات چنڈی گڑھ کے سیکٹر 34 میں شراب کی فیکٹری کے قریب بلایا گیا تھا۔