جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
امریکی سینٹکام کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے متعلق اہم بیان

امریکی سینٹکام کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے متعلق اہم بیان

واشنگٹن(28 اگست 2026): سینٹکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری گزرگاہیں بارودی سرنگوں سے صاف کردیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایمل بیرڈ کوپر نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو ایرانی سمندری بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب یہ راستے کھل چکے ہیں اور بحری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

سینٹکام کمانڈر کے مطابق، جولائی کے وسط میں امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے ایک بیرل تیل بھی برآمد نہیں کیا، اور ایرانی ساحلوں سے تیل کی برآمدات صفر پر آ گئی ہیں۔ اس کے برعکس امریکی فورسز نے خلیج سے پچھتر کروڑ بیرل خام تیل کی محفوظ روانگی میں معاونت فراہم کی ہے۔

امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران مجموعی طور پر پچھتر ایسے بحری جہازوں کو واپس بھیجا گیا جنہوں نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی، جبکہ مزید تین جہازوں کو امریکی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران صرف انسانی بنیادوں پر کی جانے والی آمدورفت کو استثنیٰ اور اجازت دی گئی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کار بم دھماکے میں ہلاک امریکی صدر نے خود کو امریکا کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟