جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کار بم دھماکے میں ہلاک

روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کار بم دھماکے میں ہلاک

ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ہلاک جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے جب اچانک دھماکا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ فوجی افسر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے، جب کہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ کے آن لائن اخبار فونتانکا نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر کی ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کمیشن کی جانب سے واقعے کے بعد فوجداری مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

روسی حکام نے تاحال ہلاک ہونے والے شخص کی فوجی حیثیت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر امریکی صدر نے خود کو امریکا کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا امریکی سینٹکام کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے متعلق اہم بیان متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟