جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا کے حوالے سے پولیس کیرکٹر سرٹیفکیٹ کی لازمی ضرورت ہوتی ہے۔

یو اے ای حکومت نے 20 جولائی 2026 سے تمام پاکستانی ملازمت کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ (پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ) لازمی قرار دیا ہے۔

یہ سرٹیفکیٹ پاکستان میں متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کریں اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کروائیں۔

ویزا درخواست جمع کروانے سے قبل یہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا پیچیدگی سے بچا جاسکے۔

علاوہ ازیں بیورو آف ایمیگریشن تمام جاب سیکرز اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز پر زور دیتا ہے کہ وہ ان تمام نی دستاویزات کی مکمل تعمیل یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند