جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟

’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟

اسلام آباد (27 اگست 2026): ملک میں 10 سے 5 ہزار روپے مالیت تک کے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ پانچ ہزار کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنا خرچ آتا ہے؟

پاکستان میں کم سے کم 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 5000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ ملکی کرنسی کے سب سے بڑے نوٹ پانچ ہزار روپے کی تیاری پر آنے والا خرچ آپ کو حیران کر دے گا۔

گزشتہ دنوں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران پانچ ہزار ایک ایک ہزار روپے مالیت کے بینک نوٹ کی تیاری کی لاگت کا انکشاف ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ 5000 اور 1000 روپے کے دونوں بینک نوٹوں کی پیداواری لاگت تقریباً 14 روپے فی نوٹ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 5000 روپے کا نوٹ تقریباً 20 سال قبل ڈیزائن کیا گیا تھا اور اب اس نئے ڈیزائن پر کام جاری ہے جس کا مقصد آئندہ دو دہائیوں تک استعمال میں رہنا ہے۔ کرنسی نوٹوں میں نئے سیکورٹی فیچرز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند