جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (27 اگست 2026): اسٹیٹ بینک نے 10 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں گزشتہ دنوں 10 روپے کا کرنسی نوٹ بند کر کے اس کی جگہ اتنی ہی مالیت کا سکہ لانے کی اسٹیٹ بینک کی تجویز پر غور کیا گیا۔

تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کی ضرورت کیوں محسوس کی، اس کی اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر عنایت حسین نے بتایا کہ اس وقت 10 روپے مالیت کا ایک نوٹ بنانا اس کی اصل قیمت سے مہنگا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مستقبل کے کرنسی نوٹوں میں 10 روپے کا نوٹ نہ چھاپنے کی سفارش کرتے ہوئے اس کی جگہ 10 روپے مالیت کا سکہ متعارف کرانے کی سفارش کی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ مارکیٹ میں موجود 10 روپے مالیت کے پرانے نوٹ ختم ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پہلے بھی 10 روپے مالیت کا سکہ متعارف کرایا تھا، تاہم عوامی سطح پر اس کو قبولیت نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند