جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟

امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟

واشنگٹن (27 اگست 2026): امریکی ایف ڈی اے نے لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا ’ریسونک‘ کی منظوری دے دی۔

روئٹرز کے مطابق ریوولوشن میڈیسنز کی تیار کردہ گولی ریسونک (Rasonque) کی ایک بڑے پیمانے کی آزمائش میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس دوا سے کینسر کے آخری اسٹیج میں مبتلا مریضوں کے بچنے کی شرح دگنی ہو جاتی ہے۔

یہ گولی روزانہ ایک کھائی جاتی ہے، ریسونک کا فارمولا Daraxonrasib ہے، اور اب اس گولی نے لبلبے کے مہلک سرطان کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے نئی امید پیدا کر دی ہے۔

اس دوا کو اُن مریضوں میں پینکریاٹک کینسر کے علاج کے لیے منظور کیا گیا ہے جو پہلے علاج حاصل کر چکے ہیں یا جنھیں مرکب کیموتھراپی نہیں دی جا سکتی۔ یہ دوا RAS نامی پروٹین کی متعدد اقسام کو روکنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو لبلبے کے بہت سے سرطانوں میں رسولی کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوا تیار کرنے والی کمپنی ریوولوشن نے کہا کہ یہ دوا اب امریکا میں دستیاب ہے اور 30 دن کی خوراک کی قیمت 39,800 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم کمرشل انشورنس رکھنے والے اہل مریضوں کو یہ ممکنہ طور پر مفت ملے گی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند