جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند

بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند

نیویارک : امریکا میں بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ثابت ہونے پر میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے اور پلیٹ فارم کے استعمال کے نقصانات چھپانے کے الزام پر میٹا کے خلاف دائر مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

امریکی ریاستوں کے ساتھ معاہدے کے تحت میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 47 کھرب روپے بنتے ہیں۔

امریکی ریاستوں نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میٹا نے کم عمر صارفین کو سوشل میڈیا کی جانب راغب کیا اور بچوں پر اس کے ممکنہ نقصانات سے متعلق معلومات چھپائیں۔

معاہدے کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے روزانہ سوشل میڈیا استعمال کی حد 2 گھنٹے مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

نئے حفاظتی اقدامات کے تحت بچوں کو رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی، جبکہ کم عمر صارفین کی عمر کی سخت تصدیق بھی لازمی قرار دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حفاظتی پابندیاں 10 سال تک برقرار رہیں گی۔

اس معاہدے کو کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق امریکی ریاستوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد کیے جانے والے بڑے اقدامات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟