جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟

’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟

اسلام آباد (27 اگست 2026): حکومت نے سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دے کر ان کی تنخواہ میں اضافہ کر رہی ہے لیکن اس سے مخصوص ملازمین مستفید ہو سکیں گے۔

وفاقی حکومت نے رواں برس کم سے کم تنخواہ 40،700 روپے مقرر کی ہے اور جن ملازمین کی تنخواہ اس سے کم ہے، انہیں خصوصی الاؤنس دے کر تنخواہ اس کے مساوی کی جائے گی۔

تمام وفاقی سول ملازمین، مختلف اداروں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین جن کی تنخواہ کم سے کم حد 40،700 روپے سے کم ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایسے ملازمین کو خصوصی الاؤنس کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خصوصی الاؤنس رواں مالی سال کے آغاز جولائی 2026 سے اگلے احکامات تک ادا کیا جائے گا، تاہم اس کے ساتھ کچ شرائط بھی ہوں گی۔

ملازمین کو دیا جانے والا الاؤنس انکم ٹیکس کے ساتھ مشروط ہوگا۔ یہ الاؤنس عام چھٹی کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی تیاری (LPR) کے دوران بھی قابل ادائیگی رہے گا۔ تاہم، غیر معمولی چھٹی پر ملازمین کو الاؤنس نہیں ملے گا۔

بیرون ملک یا ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دینے والے وفاقی ملازمین اس مدت کے دوران خصوصی الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔

تاہم، ایک بار جب ملازمین اپنی غیر ملکی پوسٹنگ یا ڈیپوٹیشن مکمل کر کے پاکستان واپس آجائیں گے، تو انہیں دوبارہ اسی شرح اور رقم پر الاؤنس ملے گا جس کے وہ حقدار ہوتے اگر وہ پاکستان میں رہتے۔

اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال 2026-27 کے دوران اعلیٰ کم از کم تنخواہ اور خصوصی الاؤنس سے پیدا ہونے والے اضافی اخراجات کو اپنے موجودہ بجٹ میں مختص کردہ رقم سے پورا کریں۔


متعلقہ خبریں اور کالم

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند