جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج، بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کردی گئی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر بیلنس کی میعاد ختم ہوجائے تو کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت سم کے قابل استعمال رہنے کے دوران ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خود کار طور پر بحال ہوجائے گا اور قابل استعمال ہوگا۔

پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ، منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ اور پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن شعبے میں جدت کے فروغ کے ضمن میں پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

روسی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کار بم دھماکے میں ہلاک امریکی صدر نے خود کو امریکا کا عظیم ترین صدر قرار دے دیا امریکی سینٹکام کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے متعلق اہم بیان متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟