سشمیتا سین کا شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب
(28 اگست 2026): بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز رکھنے والی بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے بات چیت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ ان سوالات میں ایک سوال ان کی شادی کے ادارے کے بارے میں بھی تھا۔
جب مداح نے سشمیتا سین سے پوچھا کہ کیا وہ شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں اور آپ اس سوال کا جواب تلاش کرتے رہیں گے‘۔