کریتی سینن کے ’رکشا بندھن‘ اشتہار پر پریانکا چوپڑا کی والدہ برس پڑیں
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے جیولری برانڈ کے رکشا بندھن کے اشتہار میں کریتی سینن کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اداکارہ کریتی سینن اشتہار میں اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر اعتراض اٹھایا ہے۔
اب پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے کریتی سینن کے لباس کے بارے میں ردعمل دیا ہے۔
ممبئی میں ویمن بلڈنگ سنیما ٹوگیدر ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مدھو نے کہا کہ میرا جسم، میرا انتخاب صحیح ہے لیکن حد میں رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عزت، دوسرے لوگوں کی اقدار کا احترام ضروری ہے اب یہ چیز ایسی جگہ کر سکتے ہیں جہاں پر یہ نارمل ہے پر یہ عام نہیں ہے۔ آپ ایسی چیزیں پہن سکتے ہیں جہاں وہ نارمل ہوں لیکن اس معاملے میں یہ نارمل نہیں ہے میں یہ کہتے ہوئے معذرت خواہ ہوں۔
مدھو نے کہا کہ میرے بچے بھی ایسے کپڑے پہنتے ہیں لیکن کام کے لیے اور کیونکہ وہ پہننا پسند کرتے ہیں لیکن مجھے بھی لگتا ہے کہ انہیں موقع کے مطابق جمالیتی طور پر اچھا نظر آنے کی ضرورت ہے۔