ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
ڈالر پر انحصار ختم: ایرانی سپریم لیڈر کا اہم بیان سامنے آگیا

ڈالر پر انحصار ختم: ایرانی سپریم لیڈر کا اہم بیان سامنے آگیا

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں اور بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی حوصلے کو کمزور یا معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے تحریری پیغام میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت سے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ایرانی معیشت میں امریکی ڈالر کے کردار کو بتدریج کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا ایک اہم حل مقامی پیداوار پر زیادہ انحصار ہے۔

ان کے بقول ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے درآمدات کا استعمال ضرورت اور دانش مندی کے ساتھ کیا جائے جبکہ جہاں ممکن ہو وہاں ملکی پیداوار کو ترجیح دی جائے۔

انھوں نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور پیداوار کو متحرک کرنے کو ایران کی معاشی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا اور مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی سرگرمی ممنوع ہے۔ ملک کے مختلف شعبوں میں اقدامات کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور عوامی اتحاد کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری ختم کرنے کا مطالبہ چینی ٹیکنالوجی روس پہنچ گئی ”نو مور نائس گائے“ ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دوبارہ وائرل ڈاکٹر کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، دردناک ویڈیو سامنے آگئی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار