ہفتہ, 29 اگست 2026 | 15 ربیع الاول 1448 ہجری | 14 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا

چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا

میونخ: چیونگ گم، ٹوتھ پیسٹ، جام، دہی اور آئس کریم جیسی مصنوعات میں ایک عام میٹھا مادہ (سویٹنر) استعمال ہوتا ہے، طبی سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یہ مادہ فالج، دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) اور موت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔

زائلیٹول (Xylitol) ایک شوگر الکحل ہے جو بعض قدرتی غذاؤں میں بہت کم مقدار میں موجود ہوتی ہے۔ اسے کھانے کی اشیا، مشروبات اور منہ کی دیکھ بھال کی مصنوعات کو مصنوعی طور پر میٹھا کرنے کے لیے بھی شامل کیا جاتا ہے، لیکن اکثر ایسی مقدار میں جو قدرتی مقدار سے 1,000 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باوجود زائلیٹول کے صحت پر طویل مدتی اثرات کا وسیع پیمانے پر کبھی مطالعہ نہیں کیا گیا۔ اب اپنی نوعیت کے سب سے بڑے مطالعے میں محققین نے پایا کہ خون میں زائلیٹول کی زیادہ مقدار سے دل کے دورے، فالج اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ نتائج میونخ میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ کانگریس میں پیش کیے گئے، جو دنیا کی سب سے بڑی قلبی صحت کی کانفرنس ہے۔ ریسرچ کے دوران محققین نے 17,710 افراد کا جائزہ لیا اور ان افراد کے درمیان موازنہ کیا جن کے خون میں زائلیٹول کی سطح سب سے زیادہ تھی (اوپر کے 25 فی صد) اور ان افراد کے درمیان جن کی سطح سب سے کم تھی (نچلے 25 فی صد)۔


متعلقہ خبریں اور کالم

آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی: رمشا خان نے ایسا کیوں کہا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری ختم کرنے کا مطالبہ چینی ٹیکنالوجی روس پہنچ گئی ”نو مور نائس گائے“ ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دوبارہ وائرل ڈاکٹر کو ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک، دردناک ویڈیو سامنے آگئی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار