دنیا کے سب سے مہنگے ڈاک ٹکٹ کی نمائش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے!
پراگ (31 اگست 2026): پراگ میں ایک ایسا ڈاک ٹکٹ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جس کی قیمت میں دنیا کے پرتعیش محلات اور کروز خریدے جا سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک جمہوریہ میں ایک ایسا نادر اور نایاب ڈاک ٹکٹ نمائش میں رکھا گیا ہے، جس کی قیمت جان کر دیکھنے والے بھی حیران ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈاک ٹکٹ جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع برطانوی گیانا میں سنہ 1856 میں جاری ہونے والے منفرد "ون سینٹ مجینٹا” نامی ڈاک ٹکٹ ہے۔
اس ٹکٹ کی قیمت قیمت 25 کروڑ سے زیادہ چیک کرونا یعنی تقریباً بارہ ملین امریکی ڈالر لگائی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ’’3 ارب 32 کروڑ 75 لاکھ‘‘ روپے بنتے ہیں۔
اس ٹکٹ کو پراگ کے ٹاؤن ہال میں "دنیا کے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے خزانے” کی نمائش کے مرکزی حصے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نایاب اشیا میں مشہور امریکی "انورٹڈ جینی” ڈاک ٹکٹ اور 1840 کا "پینی بلیک” ڈاک ٹکٹ کا 12 ٹکٹوں پر مشتمل ایک بینڈ بھی شامل ہے۔
مذکورہ نمائش جو 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس میں رکھی گئی نایاب اشیا کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً ایک ارب چیک کرونا لگائی گئی ہے۔