پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے

نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے

کھٹمنڈو (31 اگست 2026): نیپال میں تاریخ کے بدترین سیلاب میں بہنے والی بینک کی ایک تجوری سے مقامی افراد نے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

نیپال میں آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب کے راستے میں آنے والی ہر چیز خس وخاشاک کی طرح بہہ گئی۔ لوگوں کی قیمتی اشیا بھی پانی برد ہوئیں تو ان ہی میں بینک کی تجوریاں بھی بہتی نظر آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے میں ایک بینک کی تجوری بھی بہتی ہوئی آئی تو مقامی افراد نے اس کو اپنے قابو میں کیا اور پھر اسے توڑ کر موجود لاکھوں روپے کی رقم لوٹ لی۔

تاہم قانون بھی حرکت میں آیا اور پولیس نے تجوری توڑ کر اس میں موجود رقم نکالنے کے الزام میں 29 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تلاشی کے دوران 29 افراد کو حراست میں لیا گیا، زیرحراست افراد کی عمریں 19 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔ جبکہ ان کے قبضے سے 92 لاکھ 68 ہزار 505 نیپالی روپے (57 لاکھ پاکستانی روپے) برآمد ہوئے۔

اس سے قبل نیپال کے سیلابی میں بہہ کر آنے والی خاتون کی لاش کے کانوں سے درندوں نے سونے کی بالیاں اتاری تھیں، تاہم وہ لوگ بھی گرفتار کر لیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

کائنات کے پراسرار رازوں کی کھوج ، ناسا کی جدید خلائی دوربین سفر پر روانہ نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی! افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، 27 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک دنیا کے سب سے مہنگے ڈاک ٹکٹ کی نمائش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے! ایران نے خارگ جزیرے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردی عاطف اسلم بھی روی کشن کے وائرل میم ٹرینڈ میں شامل