پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
کائنات کے پراسرار رازوں کی کھوج ، ناسا کی جدید خلائی دوربین سفر پر روانہ

کائنات کے پراسرار رازوں کی کھوج ، ناسا کی جدید خلائی دوربین سفر پر روانہ

فلوریڈا : کائنات کے پراسرار رازوں کی کھوج کے لئے ناسا نے فلوریڈا سے نئی اسپیس ٹیلی اسکوپ خلا میں روانہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کائنات کے سربستہ رازوں کو جاننے اور خلائی وسعتوں کو سمجھنے کی جدید جستجو میں پیش رفت کرتے ہوئے امریکی خلائی ادارے "ناسا” نے فلوریڈا سے ایک نئی اور جدید ترین اسپیس ٹیلی اسکوپ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دی ہے۔

سائنسی ذرائع نے بتایا کہ یہ جدید اسپیس ٹیلی اسکوپ خاص طور پر کائنات میں موجود ڈارک انرجی (تاریک توانائی)، تاریک مادے (ڈارک میٹر) اور ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود دیگر سیاروں کا کھوج لگانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس ٹیلی اسکوپ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں کائنات کے ایک بہت وسیع حصے پر نظر رکھنے اور اس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس جدید ترین خلائی دوربین کے ذریعے کائنات کو تحرک دینے والی پراسرار طاقتوں، ڈارک انرجی اور دور دراز واقع سیاروں کی ساخت اور نظام کو سمجھنے میں اہم پیش رفت حاصل ہوگی، جس سے خلائی تحقیق کی دنیا میں ایک نیا باب روشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ایران ناکام ریاست ہے، ٹرمپ نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی! نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، 27 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک دنیا کے سب سے مہنگے ڈاک ٹکٹ کی نمائش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے! ایران نے خارگ جزیرے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردی