پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی!

نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی!

کھٹمنڈو (31 اگست 2026): بدترین سیلاب اپنی راہ میں آنے والی ہر مضبوط سے مضبوط چیز کو تنکوں کی طرح بہا کر لے گیا لیکن خوش قسمت 6 سالہ بچی ملبے سے زندہ نکل آئی۔

کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اس کو کون چکھے۔ یہ محاورہ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی موت کے منہ میں جا کر واپس آئے۔ ایسا ہی ایک منظر نیپال میں دو روز قبل آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب میں سامنے آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع رسووا میں تباہ کن سیلاب کے بعد لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ اسی تلاش کے دوران آرمڈ پولیس فورس نے ملبے سے 6 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو کے کام کے دوران اہلکاروں کو سیلابی ملبے سے رونے کی انتہائی مدھم آوازیں آئیں، جس پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں کھدائی کی تو ملبے کے نیچے 6 سالہ بچی موجود تھی، جس کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ابتدائی طور پر بچی کو تیمورے میں قائم اے پی ایف کی بارڈر آؤٹ پوسٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ماہرین کے زیر نگرانی ہے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

کائنات کے پراسرار رازوں کی کھوج ، ناسا کی جدید خلائی دوربین سفر پر روانہ نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، 27 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک دنیا کے سب سے مہنگے ڈاک ٹکٹ کی نمائش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے! ایران نے خارگ جزیرے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردی عاطف اسلم بھی روی کشن کے وائرل میم ٹرینڈ میں شامل