پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، 27 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، 27 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک

کابل(31 اگست 2026): افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں طالبان تنصیبات اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان جھڑپوں اور حملوں میں اب تک 27 سے زائد طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 اگست کو غزنی میں طالبان کی زیرو سکس یونٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں یونٹ کا نائب کمانڈر ملا عمر صدیق ہلاک ہو گیا۔ اسی روز بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھی طالبان کی نفری کو پسپا کیا گیا جہاں انہیں شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایک اور مزاحمتی گروپ افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق 28 اگست کو لغمان میں طالبان کی وزارتِ دفاع کی رینجر یونٹ پر حملہ کیا گیا جس میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار طالبان پولیس کی خفیہ دستاویزات سے حاصل کیے گئے ہیں۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بھی 28 اگست کو ہرات میں طالبان کی الفاروق کور کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، اس حملے میں ایک انٹیلی جنس کمانڈر زخمی ہوا۔

دریں اثنا، اے یو ایف نے 30 اگست کو ہلمند میں طالبان کے دو مورچوں پر حملے کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسی روز ہلمند کے علاقے نوزاد میں ایک چوکی پر تعینات 6 طالبان کو بھی ہلاک کر کے اسلحہ ضبط کیا گیا۔

علاوہ ازیں، 30 اگست کو ہی کنڑ کے دارالحکومت اسعد آباد میں طالبان کے پولیس ڈسٹرکٹ پر ہونے والے حملے میں دو طالبان ہلاک ہوئے۔ 29 اگست کو جلال آباد میں ایک طالبان انٹیلی جنس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

28 اگست کو فاریاب غور شاہراہ پر طالبان چوکی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ 26 اگست کو قندھار میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران 3 طالبان مارے گئے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

کائنات کے پراسرار رازوں کی کھوج ، ناسا کی جدید خلائی دوربین سفر پر روانہ نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی! نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے دنیا کے سب سے مہنگے ڈاک ٹکٹ کی نمائش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے! ایران نے خارگ جزیرے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردی عاطف اسلم بھی روی کشن کے وائرل میم ٹرینڈ میں شامل