جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت دنیا بھر میں ویزا درخواست دہندگان کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹس کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ایک عالمی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ویزا سروسز کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹس کو تربیت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ایک جارحانہ ملک بدری مہم اور امیگریشن کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں ویزا اور گرین کارڈز کی منسوخی اور درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسترد کرنا شامل ہے، اُن کا ماننا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن ملکی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کو کچھ قانونی رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جمعے کو ایک امریکی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کو کالعدم قرار دیا جس کے تحت 75 ممالک کے درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

جج نے کہا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔ محکمہ خارجہ نے تربیت کی تفصیلات اور اس کے دورانیے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ہمیں 2 سوختہ لاشیں دی گئیں، ڈی این اے نہیں کرایا گیا، ماموں پمز اسپتال میں موجود ہر چیز ٹھیک، صرف ہمارے بچے جل گئے، غمزدہ والدین کی دہائی غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب امریکا کو تمام معاشی نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا ٹرمپ انتظامیہ سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ