جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
ہمیں 2 سوختہ لاشیں دی گئیں، ڈی این اے نہیں کرایا گیا، ماموں

ہمیں 2 سوختہ لاشیں دی گئیں، ڈی این اے نہیں کرایا گیا، ماموں

اسلام آباد (27 اگست 2026): پمز اسپتال میں آتش زدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے دو نومولود بچوں کے ماموں طاہر خان نے بتایا کہ انھیں انتظامیہ کی جانب سے دو سوختہ میتیں حوالے کی گئی ہیں۔

طاہر خان کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈی این اے بھی نہیں کرایا گیا، ہم غریب لوگ ہیں ہماری گزارش کون سنے گا، دونوں بچوں کی ماں بھی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

بچوں کے ماموں نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش 3 دن پہلے ہوئی تھی، میں نے ان کے والد کو آرام کرنے کے لیے گھر بھیجا تھا کہ یہ سانحہ ہو گیا۔

دریں اثنا، پمز نرنسری میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے ایک نومولود بچے کے والد ادریس خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز فجر کے وقت ہوئی تھی، اور انھوں نے بیٹے کے کان میں اذان دی، اور پھر اس کا نام بھی رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں اور کالم

پمز اسپتال میں موجود ہر چیز ٹھیک، صرف ہمارے بچے جل گئے، غمزدہ والدین کی دہائی غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب امریکا کو تمام معاشی نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا ٹرمپ انتظامیہ سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نیپال اور تبت میں قیامت خیز سیلاب، 9 افراد ہلاک، 384 لاپتا