جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

کھٹمنڈو (27 اگست 2026): نیپال اور تبت میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، اور اموات کی تعداد 157 ہو گئی۔

کئی علاقوں میں پوری کی پوری آبادی کا وجود ہی ختم ہو گیا ہے، اور درجنوں سیاح لاپتا ہو گئے ہیں، جن میں 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں، سیلابی ریلوں سے سڑکیں اور پل بہہ گئے جب کہ متعدد گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔

سیلاب بدھ کی صبح سویرے نیپال کے دار الحکومت کٹھمنڈو کے شمال میں واقع ضلع رسووا میں آیا، برف کا غیر معمولی رفتار سے پگھل کر بھوٹے کوشی دریا میں شامل ہونا سیلاب کا سبب بنا۔

تبت اور نیپال کی سرحد کے دونوں جانب سرچ آپریشنز جاری ہیں، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق تبت میں جانی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

صورت حال کے پیش نظر 5 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ہمیں 2 سوختہ لاشیں دی گئیں، ڈی این اے نہیں کرایا گیا، ماموں پمز اسپتال میں موجود ہر چیز ٹھیک، صرف ہمارے بچے جل گئے، غمزدہ والدین کی دہائی غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب امریکا کو تمام معاشی نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا ٹرمپ انتظامیہ سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نیپال اور تبت میں قیامت خیز سیلاب، 9 افراد ہلاک، 384 لاپتا