جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے میں مشکلات کا شکار ہیں: امریکی سینیٹر مارک کیلی

ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے میں مشکلات کا شکار ہیں: امریکی سینیٹر مارک کیلی

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر مارک کیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی بحریہ کے جنگی پائلٹ مارک کیلی کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کی قیمت امریکی عوام کو پیٹرول اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاس محدود راستے باقی رہ گئے ہیں جن میں زمینی فوج بھیج کر جنگ کو مزید بڑھانا، مکمل طور پر پیچھے ہٹنا یا معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ یورپی اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ اتحاد مضبوط کرنا شامل ہے۔

مارک کیلی نے خبردار کیا کہ زمینی فوج بھیجنے کی صورت میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ ڈیڑھ سال کے دوران یورپی اتحادیوں کے ساتھ امریکی تعلقات بھی کمزور ہوئے ہیں۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ بحران صدر ٹرمپ کی خود کی جانب سے پیدا کردہ صورتِ حال کا نتیجہ ہے، ہر معاملے میں دوسروں سے زیادہ بہتر جاننے کے اصرار نے ٹرمپ کے لیے بہتر راستے محدود کر دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں اور کالم

سلمان آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا میرے والد کو پمز میں غلط دوا دی گئی تھی: مشال ملک جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان نیپال اور چین کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، اموات 472 ہوگئیں، 1400 افراد لاپتا کویت: وزارت صحت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھتا طوفان، 3 ممالک میں بڑی تباہی کا خطرہ