جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھتا طوفان، 3 ممالک میں بڑی تباہی کا خطرہ

320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھتا طوفان، 3 ممالک میں بڑی تباہی کا خطرہ

گلوبل وارمنگ دنیا میں ہر جگہ تباہی پھیلا رہ ہے اب 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر بننے والا طوفان تین ممالک میں بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحر الکاہل میں ایک ساتھ تین طاقتور طوفان سر گرم ہو گئے ہیں، جن سے تین ممالک چین، تائیوان اور جاپان کے متاثر ہونے اور شدید تباہی کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی بحیرہ چین اور شمال مغربی بحرالکاہل میں غیر معمولی موسمی صورتحال اور بیک وقت تین طاقتور طوفانوں نے ماہرینِ موسمیات کی تشویش بڑھا دی ہے۔

چین میں شدید بارشوں اور سمندری طوفانوں کے خطرے کے پیش نظر لیول فور ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس وقت موسمیاتی نظام میں تین طوفانوں میں گینیری، نارا اور سوڈیل موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سازگار سمندری حالات کے باعث ’’سوڈیل‘‘ کی شدت میں اضافہ اسے سپر ٹائیفون بنا سکتا ہے۔

تین طاقتور طوفانوں میں سے گینیری طوفان تائیوان کے دارالحکومت تائپے سے تقریباً 320 کلومیٹر دور موجود ہے اور اس کے شمال مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹائیفون نارا چین کے جنوبی علاقوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے جس کے باعث گوانگشی، ہینان اور گوانگ ڈونگ سمیت کئی علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق تینوں طوفانوں اور جنوب مغربی مون سون کے مشترکہ اثرات کے باعث چین، تائیوان اور جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس سمندری طوفانوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوری سے اب تک سمندروں میں 20 طوفان بن چکے ہیں جب کہ اسی عرصے کے دوران عموماً طوفانوں کی اوسط تعداد 13 سے 14 ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ نیپال میں گزشتہ روز آنے والے تباہ کن سیلاب نے ملک میں تباہی مچا دی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

سلمان آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا میرے والد کو پمز میں غلط دوا دی گئی تھی: مشال ملک جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان نیپال اور چین کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، اموات 472 ہوگئیں، 1400 افراد لاپتا کویت: وزارت صحت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے میں مشکلات کا شکار ہیں: امریکی سینیٹر مارک کیلی