جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
کویت: وزارت صحت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

کویت: وزارت صحت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

کویت: کویت میں وزاتِ صحت نے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے 517 ادویات کی قیمتوں میں باضابطہ کمی کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزیرِ صحت ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی نے اس حوالے سے ایک نیا وزاریاتی حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت مختلف علاج و معالجے کے لیے استعمال ہونے والی سیکڑوں ادویات کی قیمتوں کو کم کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین فیصلے کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران قیمتوں میں کمی اور نظرِ ثانی کے دائرہ کار میں آنے والی ادویات کی کل تعداد 2,760 تک پہنچ گئی ہے۔

کویت خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک میں اس پیشرفت کے ساتھ سب سے کم قیمت پر ادویات فراہم کرنے والا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی تکنیکی جائزوں اور بین الاقوامی و علاقائی منڈیوں کے موازنے کے بعد کی گئی ہے تاکہ مریضوں کو منصفانہ اور مناسب قیمتوں پر معیاری ادویات تک با آسانی رسائی حاصل ہوسکے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

سلمان آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا میرے والد کو پمز میں غلط دوا دی گئی تھی: مشال ملک جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان نیپال اور چین کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، اموات 472 ہوگئیں، 1400 افراد لاپتا 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھتا طوفان، 3 ممالک میں بڑی تباہی کا خطرہ ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے میں مشکلات کا شکار ہیں: امریکی سینیٹر مارک کیلی