ٹرمپ نے کہا: ’’مجھے نہیں لگتا مجتبیٰ خامنہ ای کا انتقال ہو چکا ہے‘‘
واشنگٹن (27 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں مگر شدید زخمی ہیں، اور وہ جاں بحق نہیں ہوئے۔
ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈراما کر رہے ہیں کیوں کہ ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کے لیے سپریم لیڈر سے دوبارہ بات کرنے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ’’اس لیے مجھے یقین ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب سے بہت شدید زخمی ہوئے ہیں۔‘‘