جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
تجارتی جنگ ! کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کردیا

تجارتی جنگ ! کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کردیا

اونٹاریو: کینیڈا نے سمتبر سے امریکی مصنوعات پر پچاس فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کر دیا، ٹیرف اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر کی مصنوعات پر عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اس کے پڑوسی ملک کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ کینیڈا ستمبر سے امریکی درآمدات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف لاگو کرے گا۔

کینیڈا کا یہ جوابی ٹیرف اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر کی مصنوعات پر عائد کیا جائے گا۔

تجارتی جنگ کے اثرات سے اپنے کاروباری اداروں اور متاثرین کو بچانے کے لیے کینیڈا نے 7.5 ارب ڈالر کے ریلیف پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے تھے جس کی مالیاتی مالیت تقریباً 27.6 ارب ڈالر بنتی ہے، جس کے جواب میں کینیڈا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر ’’سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس‘‘ کون اہل ہوگا؟ ’’5000 روپے‘‘ کے ایک نوٹ کی تیاری پر حکومت کا کتنا خرچ آتا ہے؟ ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟