لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی
لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگادی جس پر انتظامیہ کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس سہولت پر سیکیورٹی انتظامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹک ٹاکر نے بار بار شیر کے باڑے کے قریب ممنوعہ جگہ اور پنجرے کے اندر چھلانگ لگائی جب کہ چڑیا گھر میں موجود سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اسے روکنے میں ناکام رہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے اور سیاحوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئی سیکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔
ویڈیو پلیئر
00:15
00:58
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی شخص نے اپنی جان کا خطرہ مول لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہو۔
اس سے قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں ایک نوجوان ٹک ٹاوکر اس وقت ہلاک ہوا جب ویڈیو بناتے ہوئے پستول چل گئی تھی۔
ٹک ٹاک کے ذریعے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کے نئے طریقے اپنانے سے اموات کے واقعات میں کمی نہیں ہو سکی ہے، منفرد طریقے سے ویڈیوز بنانے کے شوق نے ایک اور جان لے لی۔
مقتول کی شناخت 26 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جو سوات کے علاقے شاہین آباد سیدو شریف کا رہائشی تھا۔
رپورٹس کے مطابق ابوبکر نے سوشل میڈیا کے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو شوٹنگ کے دوران غلطی سے خود کو گولی مار لی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو سینٹرل اسپتال سیدو شریف منتقل کیا تھا۔