زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: سابق گورنر سندھ
کراچی (29 اگست 2026): سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر زندگی رہی تو شاید بلاول بھٹو زرداری کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں۔
عمران اسماعیل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کوئی اپنی قابلیت پر وزیر اعظم بن جائے تو اچھا ہے، بھٹو کا بیٹا ہے یا نام کے ساتھ شریف لگنے پر وزیر اعظم بن جائے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ چھوٹے صوبوں اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا حامی ہوں، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو ہمیں جذباتیت سے باہر نکلنا ہوگا۔