منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر 6 سالہ طالبعلم چل بسا، فوٹیج سامنے آگئی

ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر 6 سالہ طالبعلم چل بسا، فوٹیج سامنے آگئی

(20 اگست 2026): بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں نجی اسکول کا 6 سالہ طالبعلم خاتون ٹیچر کی تھپڑ کھانے کے بعد چل بسا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبعلم کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچہ ڈر گیا، رونے اور کھانسنے لگا اور بعد میں اسکول میں ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا۔

کلاس روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون ٹیچر کو کم عمر طالبعلم کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ رونے لگتا ہے اور منت سماجت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاہم لواحقین کا الزام ہے کہ بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، خاتون ٹیچر اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی