سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی
پاکستان میں سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد آج کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونا فی اونس 4640 ڈالر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 4200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3601 روپے اضافے سے 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی تھی۔