نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور
اسلام آباد (25 اگست 2026): حکام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے دونوں محکموں کی سہولیات میسر ہو سکیں۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور نادرا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، موبائل ایپ کے ذریعے خدمات کی فراہمی، ڈیجیٹل نظام کی بہتری اور پالیسی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔