بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اسلام آباد (25 اگست 2026): ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان محمد علی ملک کا نئے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

اسلام آباد (25 اگست 2026): ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان محمد علی ملک کا نئے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محمد علی ملک نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد بھی نئے کرنسی نوٹ لانے میں ایک سال لگ جائے گا۔

10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش

اس پر سینیٹر عبدالقادر نے سوال کیا کہ ایک 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بنانے میں کتنی لاگت آتی ہے؟ محمد علی ملک نے بتایا کہ 5 ہزار کا ایک نوٹ 14 روپے میں بنتا ہے، 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی سفارش کی ہے، نئے نوٹ کتنی مالیت تک کے ہوں گے اس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری سینیٹرشپ کی مدت میں نئے کرنسی نوٹ آ سکیں گے۔

جعلی نوٹ کی تیاری

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ اصل کرنسی نوٹ کا ڈیزائن ہاتھ سے بنے گا اور اس کے بعد مشین تیار کرے گی۔ اس پر سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا کہ قائمہ کمیٹی کو کسی عالمی نوٹ چھپانے والی کمپنی سے بریفنگ لینا ہوگی؟ نوٹ بنانے میں تو دیر ہوگی مگر اس کی کیا گارنٹی ہوگی کہ جعلی نوٹ تیار نہیں ہوں گے؟

حکام نے بتایا کہ کرنسی نوٹ بنانے کا طریقہ کار مکمل تبدیل کر دیا جائے گا جس سے جعلی نوٹ کی تیاری خاصی کم ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں اور کالم

امریکا ایران جنگ : فضائی سروسز عالمی سطح پر بحال ہونا شروع امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک روس پہنچ گئے امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی ہوئی، باقر قالیباف ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا وزیر اعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی