امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی ہوئی، باقر قالیباف
تہران: ایرانی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باقر قالیباف کی عراق کا جوڈیشل کمیشن کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ایران اور عراق علاقائی نظام کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو عسکری، سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، عراق سے اتحادی افواج کا انخلا عراقی حکومت اور عوام کیلئے تاریخی اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے انخلا پر عراقی سرزمین اور فضائی حدود میں مکمل عملدرآمد ہوگا، اسلامی ممالک کیلئے ضروری ہے وہ تفرقہ انگیز مسائل کو پسِ پشت ڈال دیں۔
قالیباف نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے دوران تمام مسلمانوں نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔