جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین کیا ہیں؟

سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین کیا ہیں؟

اسلام آباد : سعودی عرب میں کسی بھی غیرملکی کے لیے ملازمت سے متعلق قوانین واضح ہیں، کفیل اگر تنخواہ نہ دے یا معاہدے سے ہٹ کر کام کروائے تو ملازم بعض حالات میں فوری طور پر ملازمت چھوڑ سکتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب میں ملازمت ختم کرنے سے متعلق کارکنوں کے حقوق اور قانونی تحفظات واضح کردیے۔

بیورو کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کا معاہدہ اس وقت ختم کیا جاسکتا ہے جب معاہدے کی مدت پوری ہوجائے، کاروباری سرگرمی مستقل طور پر بند کردی جائے یا ملازم کی جانب سے دھوکہ دہی، جسمانی حملہ، راز افشا کرنے یا مسلسل فرائض انجام دینے سے انکار جیسی انضباطی وجوہات موجود ہوں۔

بیورو کے مطابق اگر آجر یا کفیل بغیر قانونی وجہ کے ملازم کو ملازمت سے برطرف کرے تو ملازم معاوضے کا حق دار ہوگا۔

جاری کردہ معلومات کے مطابق ماہانہ تنخواہ لینے والے ملازمین کو ملازمت ختم کرنے کے لیے 60 دن کا نوٹس دینا ضروری ہے، جبکہ دیگر ملازمین کے لیے نوٹس کی مدت 30 دن مقرر ہے۔

بیورو نے بتایا کہ بعض مخصوص حالات میں ملازم فوری طور پر ملازمت چھوڑنے کا حق رکھتا ہے اور اس کے باوجود اپنے مکمل قانونی حقوق، بشمول معاوضہ اور ملازمت ختم ہونے سے متعلق مراعات، حاصل کرسکتا ہے۔

ایسے حالات میں آجر یا کفیل کی جانب سے تنخواہ ادا نہ کرنا، معاہدے میں طے شدہ فرائض سے مختلف کام سونپنا، ملازم کی عزت و حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے حالات پیدا کرنا اور ایسے حالات پیدا کرنا جو جسمانی یا جذباتی صحت کے لیے نقصان دہ ہوں، شامل ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو ملازمت کے معاہدوں اور اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

متعلقہ خبریں اور کالم

ہمیں 2 سوختہ لاشیں دی گئیں، ڈی این اے نہیں کرایا گیا، ماموں پمز اسپتال میں موجود ہر چیز ٹھیک، صرف ہمارے بچے جل گئے، غمزدہ والدین کی دہائی غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب امریکا کو تمام معاشی نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا ٹرمپ انتظامیہ سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ