سعودی عرب کے اہم شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جدہ: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جازان، الباحہ نجران اور عسیر کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش ہوسکتی ہے، جمعے اور ہفتے کو موسمی صورتحال میں شدت آنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے کئی علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ہے۔ مدینہ منورہ اور الشرقیہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
ریاض ریجن کے بعض علاقے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔