کشیدگی میں کمی کی کوششیں : قطری وزیراعظم آج ایران جائیں گے
تہران : قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان جاسم آل ثانی آج تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور پاک و ہند/ایران امریکہ تنازع کے حل کے لیے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان جاسم آل ثانی آج تہران کا اہم دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی حکام سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس تناظر میں قطر ایک کلیدی ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قطری وزیراعظم ایرانی قیادت کے ساتھ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور باقاعدہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر بات چیت کریں گے۔
ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادانہ نقل و حمل اور جنگ سے پہلے والی پُر امن صورتحال کی بحالی پر خصوصی غور کیا جائے گا۔