منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
سکھوں کا شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان

سکھوں کا شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان

اوٹاوا(17 اگست 2026): انڈیانا خالصتان ریفرنڈم میں سکھوں نے شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کردیا۔

امریکا کی ریاست انڈیانا (انڈیاناپولس) میں خالصتان پنجاب آزادی ریفرنڈم کے موقع پر ’سکھ فار جسٹس‘ کے جنرل کونسل گُرپتونت سنگھ پنوّں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے شملہ کو ’ڈیموکریٹک ریپبلک آف خالصتان‘ کا دارالحکومت قرار دیا ہے اور بھارتی حکومت پر سکھوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔
ریفرنڈم کے اختتام پر اپنے خطاب میں گُرپتونت سنگھ پنوں نے خالصتان کا نقشہ بھی جاری کیا اور کہا کہ سکھوں کو اپنے مذہب اور خاندان کے دفاع کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔انہوں نے نئی دہلی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ پنجاب کے خلاف ’تین محاذوں پر جنگ‘ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔سکھ فار جسٹس کے مطابق اس آزادی ریفرنڈم کے اگلے مرحلے کے تحت آئندہ 18 اکتوبر کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

گُرپتونت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ منشیات کے ذریعے پنجاب کے نوجوانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، جبکہ زرعی قرضوں اور مالی مشکلات کے باعث سکھ کسان خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں، تقریب میں پنوّن نے ہردیپ سنگھ نجر، تلوِندر سنگھ پرمار اور لکھبیر سنگھ روڈے کی یاد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی